coinpayu

Saturday, July 22, 2023

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمرا کوٹ ادو اور چوک سرور شہید کا دورہ کیا

 مظفرگڑھ: 21 جولائی 2023(             ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کے ہمراہ کوٹ ادو  اور چوک سرور شہید کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنران کے ساتھ ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا، ممبران امن کمیٹی اور ماتمی جلوسوں ک

 لائسنسداران سے ملاقات کی۔ 



ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور امن قائم کرنا ہم سب سے مشترکہ ذمہ داری ہے، تمام مسالک کے علماء کرام قیام امن کیلئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں، مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں اور مستقل قیام امن کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں اور تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پائیدار قیام امن کیلئے تمام مسالک کے جید علماء اور عوام متحد ہو متفق ہیں جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے علماء کرام مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محرم میں کیے جانے والے سکیورٹی،صفائی ستھرائی،سٹریٹس لائٹس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں محرم الحرام بالخصوص عشرہ میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور سیوریج کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 546 جلوس نکالے جائیں گے جس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ماتمی جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کریں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر تعمیر و مرمت،پیچ ورک مکمل ہو چکا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے کہا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ماتمی جلوسوں اور مجالس میں شامل ہونے والے لوگوں کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے  منتظمین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Thursday, July 20, 2023

کوٹ ادو میں تیزرفتار پولیس موبائل دو افراد پر چڑھ دوڑی ,دونوں افراد موقع پر جابحق ہوگئے

 کوٹ ادو میں تیزرفتار پولیس موبائل 2 افراد پر چڑھ دوڑی،حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،واقعے کے بعد اہل علاقہ نے پولیس موبائل کو روک کر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کو گھیرے میں لے لیا،دیگر پولیس ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.


کوٹ ادو میں محمود کوٹ روڈ پر اڈا لکھی چوک کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل دو افراد پر چڑھ دوڑی،حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،واقعے کے بعد شہریوں نے پولیس موبائل کو روک لیا.شہریوں کا کہنا تھا کہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی پولیس موبائل ایس ایچ او محمد شہروز خود چلا رہا تھا اور گاڑی بےقابو ہونے کے باعث دو انسانی جانیں چلی گئیں،مرنے والے دونوں افراد سڑک کنارے کھڑی مسافر وین کی مرمت کررہے تھے،مرنے والے افراد میں ایک مکینک سکندر اور وین ڈرائیور ایوب شامل ہیں،واقعے کے بعد اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ محمد شہروز کو گھیر لیا اور احتجاجاً روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بلاک کردیا،،بعدازاں ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی،،پولیس ترجمان کیمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کے حکم پر معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہوگی.

کوٹ ادو میں ہوٹل مالک کو ضرورت مند بزرگ کو نوکری پر رکھنا مہنگا پڑگیا

 کوٹ ادو میں ضرورت مند بزرگ کو نوکری پر رکھنا ہوٹل مالک کو مہنگا پڑگیا،نوسرباز بزرگ نے نشہ آور چیز کھلاکر ہوٹل مالک سمیت 4 افراد کو بیہوش کیا اور موبائل فونز،موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے لوٹ کر رفوچکر ہوگیا.


کوٹ ادو کے علاقے اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب واقع ہوٹل مالک خادم حسین نے 2 روز قبل ضرورت مند بزرگ کو نان بائی کی نوکری پر رکھا.نوسرباز بزرگ نے کوئی نشہ آور چیز روٹیوں میں ملاکر وہی روٹیاں ہوٹل مالک اور دیگر افراد کو کھلادیں،،ہوٹل مالک سمیت 4 افراد بیہوش ہوئے تو نوسرباز بزرگ انکی جیبوں سے 4 موبائل،موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی رقم لوٹ کر رفوچکر ہوگیا.ریسکیو 1122 نے ہوٹل میں پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی،تھانہ سنانواں نے نامعلوم نوسرباز بزرگ کیخلاف قانونی کاروائی شروع کرکے اسکی تلاش شروع کردی.

Tuesday, July 18, 2023

ڈی جی خان میں سب زیادہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو ڈی پی او حسن افضل کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا

 ڈی جی خان(رپورٹ طاہر چوہدری ) اشتہاری مجرمان و POs،ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف ضلع بھر میں سب سے زیادہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے SHOs میں ڈی پی او حسن افضل کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔   ڈی پی او حسن افضل کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں

 


 

، TOs، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں ایس ایچ او صدر ملک محمد یونس چدھڑ پہلے ، ایس ایچ او گدائی کرم الہی دوسرے ، ایس ایچ او شاہ صدر دین شاہد بنبھان  تیسرے  نمبر پر آئے ۔ان سب کو اچھی کار کردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا اسی طرح ریڈر کامران کو بھی بہترین کارکردگی پر ڈی پی او کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او حسن افضل کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ک پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کی کوشش جاری رہے گی عوام کے جان ومال کا تحفظ ڈیرہ غازیخان پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اسی سلسلے میں ضلع بھر کے تھانہ جات کی اشتہاری مجرمان وTOs، منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں علاقے میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے معاشرتی اور سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے عوام بھی مقامی پولیس سے تعاون کرے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا مظلوم کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مظفرگڑھ میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ، گھر سے کھیلنے کے لیے نکلنے والی تین کم سن بہنیں پھر گھر نہ لوٹ سکی

 پولیس کی روائیتی بےحسی اغواء ہونیوالی تین کم سن بہنوں کو نہ بچاسکی، مظفرگڑھ میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ، سفاک قاتل نے تین سگی بہنوں کو اغواء کرکے بیدردی کیساتھ قتل کردیا، پولیس ساری رات تھرمل کالونی میں بچیوں کو ڈھونڈتی رہی جبکہ لاشیں ساتھ خالی کوارٹر سے برآمد، پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں



مظفرگڑھ میں واقع تھرمل پاور کالونی میں تہرے قتل کی دلخراش واردات میں تین کم سن بہنوں کو اغواء کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کیمطابق تھرمل سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی بیٹیوں کو گلے کاٹ کر بیدردی کیساتھ قتل کیا گیا۔ جبکہ قتل ہونیوالی دو بہنیں فاطمہ 7سالہ، زہرہ 8سالہ کھیلنے گئی تو واپس نہ آئیں جنکو ڈھوندنے جانیوالی 11سالہ بہن اریشہ بھی بعد میں گھر واپس نہ آئی۔ اور تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ رات گئے تک کالونی میں ڈھونڈتے رہے جبکہ صبح ہونے پر تنیوں کم سن بہنوں کی لاشیں ان کے گھر کیساتھ موجود خالی کوارٹر سے برآمد ہوئی جس کو چیک ہی نہیں کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، فرانزک ٹیمیں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جو شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

Monday, July 17, 2023

کوٹ ادو تھانہ صدر پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سب انسپکٹر شدید زخمی

کوٹ ادومسلح افراد نے تھانہ صدر پولیس پر فائرنگ کردی،،فائرنگ کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے،پولیس اہلکار عدالتی حکم پر ایک گھر سے 2 بچوں کو برآمد کرنے گئے تھے.



کوٹ ادو کے علاقے پل مگسن کے قریب مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر ظفر اقبال اور پولیس کانسٹیبل اسد ضمیر شدید زخمی ہوگئے،،واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،،پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ صدرر پولیس عدالتی حکم پر ایک گھر سے 2 محبوس بچوں کائنات زہرہ اور محمد حسن کی برآمدگی کے لیے طاہر نامی شخص کے گھر گئی تھی،پولیس ٹیم جیسے ہی گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ملزمان نے فائرنگ کردی.واقعے کے بعد زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ترجمان کیمطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے

Monday, July 10, 2023

کوٹ ادو میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا

 کوٹ ادو میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،،بعدازاں دوپٹے سے باندھ کر لڑکی کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے.



کوٹ ادو کے علاقے گورمانی شرقی میں گھاس کے کھیت میں بندھی ہوئی لڑکی برآمد ہوئی،،متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،،متاثرہ لڑکی رانیہ بی بی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کیمطابق نانی کے گھر سے واپس آتے ہوئے اسے 2 نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر زبردستی بٹھا کر اغواء کرلیا،،ملزمان اسے ایک مکان میں لے گئے،جہاں افضل نامی شخص نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا.متاثرہ لڑکی کیمطابق زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان لڑکی کو اسی کے دوپٹے سے ہی باندھ کر کھیتوں میں پھینک گئے،،پولیس کیمطابق لڑکی کو میڈیکل کے لیے آر ایچ سی گجرات منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا.پولیس کیمطابق مبینہ اغواء اور زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں.

Sunday, July 9, 2023

جہلم کے ہوٹل میں گیس سلنڈر کا دھماکہ کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ،متعدد جابحق

 جہلم کے ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگی جسکے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگیے ریسکیو سمیت متعلقہ ادارے ملبہ ہٹانے کا میں مصروف ہیں 

 


جہلم جی ٹی روڈ کالاگجراں پر قائم ہوٹل میں اج صبع دس بجے کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگی دھماکہ کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ملبے کے نیچے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے موقع پر امدادی کاموں میں مصروف ہوگئے اب تک پانچ افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئ ہیں جبکہ 15افراد زخمی ہوِئے دھماکہ اس وقت ہوا جب ہوٹل میں مزدور کھانا کھانےمیں مصروف تھے۔ہوٹل کے بالائی دو منزلوں پر رہائشی فلیٹ تھے جہاں پر زیادہ تر دوسرے شہروں سے روزگار کے سلسلے میں مزدور کرائے پر رہائش پزیر تھے۔ملبہ ہٹانے کا عمل ابھی جاری ہے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے اسپتال بلالیا گیا

پیرامیڈکس وہ گمنام ہیرو ہیں جو معاشرے پرمثبت اثر ڈالتے ہیں،ڈاکٹر رضوان نصیر

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔*

*تمام پیرامیڈکس وہ گمنام ہیرو ہیں جو معاشرے پرمثبت اثر ڈالتے ہیں،ڈاکٹر رضوان نصیر*



 لاہور( ): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرا میڈکس کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں شروع ہونے والے پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈیکس کی خدمات کا اعتراف کیا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال اور خاص طور پر کرونا جیسی وبائی امراض کے دوران ہنگامی متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔آج ہم دنیا بھر میں پیرامیڈیکس کے غیر متزلزل عزم، ہمت، اور ہمدردی کوسلام پیش کرتے ہیں اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہارسیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرامیڈیکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈکس کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔مزید براں سیکرٹری ایمرجنسی سروسزنے بتایاکہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آغاز سے اب تک پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 12.8 ملین سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں اور بہت سی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پرکرونا وباء کے دوران جب کوئی بھی کرونا کے مریض کے قریب آنے کو تیار نہیں ہوتا تھا ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی پیرامیڈیکس نے 23ہزار سے زائدکرونا مریضوں کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں اور 4ہزار سے زائدکرونا سے فوت ہونے والے افراد کی باعزت تدفین کا فریضہ بھی سر انجام دیا۔ انہوں نے ریسکیو پیرا میڈیکس کی بے لوث خدمات اور بہادری پر کو خراج تحسین پیش کیا۔

 سیکرٹر ی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ پیرامیڈکس کا شعبہ خاص طور پر پاکستان میں نسبتاً نوجوانوں کا پیشہ ہے مگر مختلف شعبہ جات میں پیرامیڈکس کے انتہائی اہم کردار کی وجہ سے بڑے وسیع پیمانے پرتیزی سے ترقی بھی کر رہا ہے اور ہم اس کو 2023 میں جداگانہ انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسٹر ڈومینک جین لیری کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جنہیں اکثر جدید ایمبولینس سروس کا باپ ماناجاتا ہے۔ ایمبولینس پیرامیڈیکس آئے روزایمرجنسی متاثرین کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں مشکل اور اکثر جان لیوا حالات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ان کی مہارتوں اور بروقت فیصلہ سازی بے شمار انسانی زندگیوں کو بچانے میں واضح فرق ڈالتی ہیں اور ان کا یہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

 سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے اور مریضوں کو مستحکم کرنے کی انتھک کوششیں واقعی قابل ستائش ہیں۔اگرچہ وہ ٹریفک حادثات،میڈیکل ایمرجنسیزیا پھر قدرتی آفات جیسی ایمرجنسیز کورسپانڈ کر رہے ہوں پیرامیڈکس ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے ہوتے ہیں اور چندہی سیکنڈمیں فیصلہ سازی کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ تربیت اورصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچاتے ہیں۔ہم ان کی قربانیوں، انکے طویل گھنٹوں پر مشتمل کام اوران کے جذباتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔پیرمیڈکس کی مسلسل دباؤ میں رہنے اور پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے کی صلاحیت انکے غیر معمولی کردار اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس اہم دن کے موقع پرسیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ہر ایک پیرامیڈیک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو اپنے معاشرے کے افرادکی مشکل حالات میں خدمت کرتا ہے۔پیرامیڈکس کی کسی بھی ایمرجنسی میں پری ہاسپٹل کیئرکا عزم اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں قلیدی کردار قابل ستائش ہے۔سکریٹری ایمرجنسی سروسزنے پیرامیڈیکس کے اہل خانہ اور انکے پیاروں کی بھی تعریف کی جو اس عظیم پیشے کی ضرورت کے پیش نظر درپیش چیلنجز کے دوران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ پیرامیڈیکس کی فہم و فراست، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ صلاحیت بیش قیمت ہیں۔

  ڈاکٹر رضوان نصیر نے اختتامی کلمات میں کیا کہ''تمام پیرامیڈکس وہ گمنام ہیرو ہیں جو معاشرے پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔ ان کی بہادری اور ہمدردی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ آج ہم ان کا احترام کرتے ہیں اورانسانی جانوں کوبچانے کے غیر متزلزل عزم کے مشکور ہیں ''۔

جنسی امراض خواتین میں مختلف صورتوں میں پیدا ہوسکتے ہیں۔

 جنسی امراض خواتین میں مختلف صورتوں میں پیدا ہوسکتے

ہیں



چلمندی (چلمندی کے علاج کے لئے طبی مشاورت لیں)
چلمندی، یا گونوریا، عام طور پر جنسی تعلقات کے ذریعہ پھیلتا ہے۔ عام علامات میں پیشاب کے ساتھ پانی یا مواد کا خارج ہونا، سوزش، جلن، یا بہتری نہیں ہونے کا احساس شامل ہو سکتا ہے۔
چھوٹی بلندی (چھوٹی بلندی کے علاج کے لئے طبی مشاورت لیں)
چھوٹی بلندی، یا کلیمیڈیا، ایک منتقلی جنسی بیماری ہے جس میں کیمیائی بلندی میں سوزش ہوتی ہے۔ عام علامات میں پیشاب کے ساتھ درد یا احساس، سوزش، یا بہتری نہیں ہونے کا احساس شامل ہو سکتا ہے۔
سیفلس (سیفلس کے علاج کے لئے طبی مشاورت لیں)
سیفلس، جسے لیلہ اورجنس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک منتقلی جنسی بیماری ہے جو بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ بیماری منتقلی کے ذریعہ پھیلتی ہے اور عام طور پر سوراخ چھونے والے مقامات کو متاثر کرتی ہے۔
خارش (خارش کے علاج کے لئے طبی مشاورت لیں)
جنسی راستے سے منتقل ہونے والی خارش عام طور پر خارش، سوزش، یا جلن کا سبب بنتی ہے۔ یہ مختلف عوامل مثل قارچ، بیکٹیریا، یا وائرس کے باعث ہوسکتی ہیں۔
بچدانی عفونت (یونانی عفونت کے علاج کے لئے طبی مشاورت لیں)
بچدانی عفونت، جسے یونانی عفونت بھی کہا جاتا ہے، خواتین میں عام طور پر خارش، سوزش، اور ویسٹیبولر پین کے درد کا سبب بنتی ہے۔
یہاں توصیہ کیا جاتا ہے کہ آپ کسی معتبر طبی ماہر سے مشورہ کریں جو آپ کو صحت کی تشخیص اور علاج کے لئے درست گائیڈنس کرسکتے ہیں۔
x

کوٹ ادو شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے سٹی پولیس کا فلیگ مارچ

 کوٹ ادو  شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے سٹی پولیس کا فلیگ مارچ



ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر سٹی پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم ہےشہر میں بڑھتی ڈکیٹی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ایس ایچ او سٹی نے حکمت عملی تیار کرلی گئی جرائم پیشہ عناصر کی جن راستوں سے نقل و حرکت ممکنہ تھی وہاں روزآنہ کی بنیاد پر پکٹ لگا دی گئی،موٹر سائیکل چوری و ڈکیٹی کی روک تھام کیلئے پولیس پلان ترتیب دیکر شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا،ایس ایچ او سٹی کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی چیکنگ اور بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے، ڈولفن کے جوان گلی محلوں بازاروں میں بھی گشت کرینگے جبکہ پل 64, کلمہ چوک، کالی پل، کالج روڈ، بستی کھڑکی پر پولیس پکٹ لگائی جا رہی ہے، مشکوک ، اشتہاری، جرائم میں ملوث افراد پولیس کو دیکھ کر غلطی کرتے ہیں اور گرفتار ہو جاتے ہیں

عورت سے پیار کیسے بڑھایا جائے؟

عورت سے پیار بڑھانے کے لئے درج ذیل کچھ اصولوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے



احترام کا مظاہرہ کریں: عورت کا احترام کرنا اہم ہے۔ ان کی باتوں کو سنیں، ان کی خواہشات اور رغبات کا احترام کریں اور ان کی حقوق کی احترام کریں۔


بات چیت کریں: عورت سے بات چیت کریں اور ان کی خوشیوں، غموں اور خواہشات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ بات چیت کرنے سے آپ ان کے ساتھ بنیادی تعلقات بنا سکتے ہیں اور دوسروں کو بہتر جان سکتے ہیں۔


توجہ دیں: عورت کو توجہ دیں اور ان کی خواہشات کو پہچانیں۔ ان کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کو محسوس کروائیں کہ آپ ان کے لئے اہم ہیں۔


احساسات کو سمجھیں: عورت کے احساسات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ان کی تکلیفوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ ان کو سپورٹ کریں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔


معافی مانگیں: اگر آپ گلتی کرتے ہیں تو معافی مانگنے کی صلاحیت رکھیں۔ یہ احساس دلائیں گے کہ آپ عورت کی خوشی اور خوشگوار ماحول کو اہمیت دیتے ہیں۔


احترام کریں انڈوائر: عورت کے خاندان کو بھی احترام کریں۔ خاندانی رشتوں کو احترام دیں اور عورت کے معاشرتی معاملات پر توجہ دیں۔


سپورٹ کریں: عورت کے رویے، مقاصد اور خوابوں کو سپورٹ کریں۔ ان کو ان کے آرزووں کی طرف لے جائیں اور ان کو حقیقت بنانے میں مدد کریں۔


یہاں تک کہیں جائے کہ پیار کی عملی عمل نہیں ہے، لہذا احتمال ہوتا ہے کہ ہر عورت کی ضرورتوں اور پیش آمدات کی تشریف لائے گا۔ عورتوں کو بھی متناسب احترام، توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ مردوں کو ہوتی ہے

Saturday, July 8, 2023

مظفرگڑھ میں گھر سے بھاگنے والے جوڑے کو گھر سے بھاگنا مہنگا پڑگیا

مظفرگڑھ میں گھر سے بھاگنے والے جوڑے کو گھر سے بھاگنا مہنگا پڑگیا،،جوڑے نے لکڑی کے پھٹے پر بیٹھ کر دریا کراس کرنے کی کوشش کی،لکڑی کا پھٹہ الٹا تو لڑکی دریا میں ڈوب گئی،پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیکر اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا.



مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں دو روز قبل پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگنے والے جوڑے نے لکڑی کے پھٹے پر بیٹھ کر دریا سندھ کراس کرنے کی کوشش کی.پولیس کیمطابق تحصیل علی پور میں سپر نمبر 4 کے مقام پر پھٹہ الٹنے سے جوڑا دریائے سندھ میں ڈوب گیا،اس موقع پر صدام نامی لڑکا تو بحفاظت دریا سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا،لڑکی دریا میں ڈوب گئی،ریسکیو نے 2 دن کے آپریشن کے بعد فرزانہ کی لاش دریا سے نکال لی،ڈوبنے والی لڑکی فرزانہ کے ورثاء نے لڑکے صدام پر لڑکی کے اغواء اور قتل کا الزام عائد کیا ہے،،دوسری جانب پولیس نے لڑکے حراست میں لیکر اسکے خلاف تھانہ جتوئی میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا.پولیس کیمطابق ورثاء کے بیان کیمطابق ملزم کیخلاف مقدمے میں قتل کی دفعات بھی کی جائینگی.

Friday, July 7, 2023

سر پر سہرا سجا نہ بارات کے شادیانے بجے کوٹ اددو میں شادی والا گھر ماتم کدے میں بدل گیا

 بارات سے قبل دلہے کی پراسرار ہلاکت ، گھر کے سامنے کھیتوں سے گولی لگی لاش برآمد ،واقعہ قتل ہے یا خودکشی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا



کوٹ ادو کے نواحی علاقے چانڈیہ والا میں شادی کا گھر ماتم  میں تبدیل ہوگیا جب دلہا محمد عثمان کی لاش گھر کے سامنے کھیتوں میں پڑی ملی لاش کے سینے پر گولی لگنے کے نشان تھے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردیں ۔ ڈی ایس پی کوٹ ادو کے مطابق ابھی واضح نہیں ہے کہ یہ قتل کا واقعہ ہے یا خودکشی کا مزید تفتیش کررہے ہیں


 ۔ رشتہ داروں کے مطابق سب گھر والے تیاری میں مصروف تھے ،اچانک دلہا غائب ہوگیا اور دو گھنٹوں بعد لاش کھیتوں میں سے ملی ہے ہمیں بھی ابھی تک معلوم نہیں ہے ایسا کیا معاملہ ہوا ہے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سنانواں ہسپتال منتقل کردیا ہے


سویڈن کی ناپاک جسارت کے خلاف ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی گئی

 سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملگ گیر ریلیاں نکلالی گٸیں وہیں کوٹ ادو کے عوام نے قرآن مجید سے اظہار محبت میں ریلوے روڈ پر تلاوتِ کلام پاک کا اہتمام کیا۔





قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر سویڈن کے خلاف کوٹ ادو ضلع بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گٸیں وہیں قران مجید سے والہانہ عقیدت و محبت کے اظہار میں شہریوں نے ریلوے روڈ پر تلاوتِ کلام پاک کا اہتمام کیا۔شہر بھر سے تاجر ، وکلا، صحافی سیاسی و سماجی برادری کے علاوہ طلبا اور دیگر شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔اس پرنور اور باوقار محفل میں قران پاک کے ذکر اذکار سے دل منور ہوۓ تو وہیں شہریوں نے قران مجید سے اپنی سچی اور دلی محبت کا اظہار کیا ۔

قصبہ گجرات میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سویڈش حکومت سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اور سویڈش کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا سنانواں میں بھی ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں انجمن تاجران ، تمام مکاتب فکر کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن حکومت کیخلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے سویڈش سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔


عورت سے پیار کرنا احترام، توجہ اور وفا کا رشتہ



عورت سے پیار کرنا ایک عمدہ احساس ہے جو لوگوں کے درمیان رشتہ بنا سکتا ہے۔ عورت کو احترام اور محبت کے ساتھ سمجھنا اور اسکے حقوق کو پہچاننا بہت اہم ہے۔ یہاں کچھ اہم باتیں ہیں جو عورت سے پیار کرنے میں مدد کر سکتی ہیں:




احترام کا اظہار کریں: عورت کو احترام دیجیے۔ اسکی خوبصورتی، ذہنی قدرتیں اور محنت کو قدر کریں۔ اسکو محسوس کروائیں کہ وہ ممتاز ہے اور اسکے ساتھی بننے کا آپ کا احترام ہے۔


توجہ دیں: عورت کو توجہ دیں اور اسکی باتوں کو سنیں۔ اسکی خواہشات، خوابوں اور خوشیوں کا خیال رکھیں۔ اسے محسوس کروائیں کہ آپ اسے سنتے ہیں اور اسکی باتوں کو اہمیت دیتے ہیں۔


تعاون کریں: عورت کے ساتھ مل کر کام کریں اور اسکی مدد کریں۔ اسکی ضرورتوں کو سمجھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ مل کر مشترکہ منافع کی خاطر کام کرنا اس رشتے کو مضبوط بناتا ہے۔


احساسات کو سمجھیں: عورت کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں قبول کریں۔ محبت، خوشی، غم، تشویش، یا کسی بھی دورانیے کے دوران اسکی پاسبان رہیں۔ اسکے ساتھ خوشیاں منائیں اور مصیبتوں میں اسکا ساتھ دیں۔


ساتھ دینے کا وعدہ کریں: عورت کو محسوس کروائیں کہ آپ اسکا ساتھ دینے کا قصد رکھتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہر موقع پر خوشیاں منائیں اور اسکی زندگی کو مزید خوشگوار بنانے کی کوشش کریں۔

یاد رکھیں کہ پیار میں احترام، توجہ، تعاون اور وفا کی اہمیت ہوتی ہے۔ عورت کو قابو میں رکھنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اسکو آزادی دیں اور اسکے حقوق کا خیال رکھیں۔ اس طرح عورت سے پیار کا رشتہ مزید مضبوط اور خوشگوار ہوسکتا ہے۔