coinpayu

Monday, July 10, 2023

کوٹ ادو میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا

 کوٹ ادو میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،،بعدازاں دوپٹے سے باندھ کر لڑکی کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے.



کوٹ ادو کے علاقے گورمانی شرقی میں گھاس کے کھیت میں بندھی ہوئی لڑکی برآمد ہوئی،،متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،،متاثرہ لڑکی رانیہ بی بی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کیمطابق نانی کے گھر سے واپس آتے ہوئے اسے 2 نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر زبردستی بٹھا کر اغواء کرلیا،،ملزمان اسے ایک مکان میں لے گئے،جہاں افضل نامی شخص نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا.متاثرہ لڑکی کیمطابق زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان لڑکی کو اسی کے دوپٹے سے ہی باندھ کر کھیتوں میں پھینک گئے،،پولیس کیمطابق لڑکی کو میڈیکل کے لیے آر ایچ سی گجرات منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا.پولیس کیمطابق مبینہ اغواء اور زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں.

No comments:

Post a Comment

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا