ڈی جی خان(رپورٹ طاہر چوہدری ) اشتہاری مجرمان و POs،ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف ضلع بھر میں سب سے زیادہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے SHOs میں ڈی پی او حسن افضل کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔   ڈی پی او حسن افضل کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں

 


 

، TOs، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں ایس ایچ او صدر ملک محمد یونس چدھڑ پہلے ، ایس ایچ او گدائی کرم الہی دوسرے ، ایس ایچ او شاہ صدر دین شاہد بنبھان  تیسرے  نمبر پر آئے ۔ان سب کو اچھی کار کردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا اسی طرح ریڈر کامران کو بھی بہترین کارکردگی پر ڈی پی او کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او حسن افضل کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ک پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کی کوشش جاری رہے گی عوام کے جان ومال کا تحفظ ڈیرہ غازیخان پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اسی سلسلے میں ضلع بھر کے تھانہ جات کی اشتہاری مجرمان وTOs، منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں علاقے میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے معاشرتی اور سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے عوام بھی مقامی پولیس سے تعاون کرے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا مظلوم کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔