coinpayu

Friday, March 7, 2025

پی ٹی ائی کے رہنما و سنیٹر عون عباس بپی پر مقدمہ درج

 

چولستان میں چنکارہ ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما و سنیٹر عون عباس بپی پر مقدمہ درج۔ مقدمہ تھانہ ڈراور کی حدود میں  محکمہ وائلڈلائف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ 





پولیس رپورٹ کے مطابق عون عباس بپی، جام امان اللہ، ڈاکٹر فیصل ، شمیل مرزا، سردار فہد سمیت 5 نامعلوم افراد بنا نمبر پلیٹ کے دو گاڑیوں میں سوار چولستان کے علاقہ میرن والا میں غیر قانونی شکار کر رہے تھے ، جب محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر وائلڈ لائف ٹیم کو اغوا کرنے اور زبردستی گاڑیوں میں بٹھانے کی کوشش کی،  منت سماجت  کے بعد ملزمان اسلحہ لہرا کر وائلڈ لائف ٹیم کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وائلڈ لائف ٹیم کے مطابق ملزمان کی گاڑیوں میں 5 زبح شدہ چنکارہ ہرن بھی موجود تھے جنھیں غیر قانونی طور پر شکار کیا گیا تھا۔۔ پولیس تھانہ ڈیراور نے وائلڈ لائف افسران کی مدعیت میں پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

No comments:

Post a Comment

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا