coinpayu

Sunday, July 9, 2023

جہلم کے ہوٹل میں گیس سلنڈر کا دھماکہ کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ،متعدد جابحق

 جہلم کے ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگی جسکے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگیے ریسکیو سمیت متعلقہ ادارے ملبہ ہٹانے کا میں مصروف ہیں 

 


جہلم جی ٹی روڈ کالاگجراں پر قائم ہوٹل میں اج صبع دس بجے کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگی دھماکہ کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ملبے کے نیچے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے موقع پر امدادی کاموں میں مصروف ہوگئے اب تک پانچ افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئ ہیں جبکہ 15افراد زخمی ہوِئے دھماکہ اس وقت ہوا جب ہوٹل میں مزدور کھانا کھانےمیں مصروف تھے۔ہوٹل کے بالائی دو منزلوں پر رہائشی فلیٹ تھے جہاں پر زیادہ تر دوسرے شہروں سے روزگار کے سلسلے میں مزدور کرائے پر رہائش پزیر تھے۔ملبہ ہٹانے کا عمل ابھی جاری ہے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے اسپتال بلالیا گیا

No comments:

Post a Comment

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا