سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملگ گیر ریلیاں نکلالی گٸیں وہیں کوٹ ادو کے عوام نے قرآن مجید سے اظہار محبت میں ریلوے روڈ پر تلاوتِ کلام پاک کا اہتمام کیا۔





قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر سویڈن کے خلاف کوٹ ادو ضلع بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گٸیں وہیں قران مجید سے والہانہ عقیدت و محبت کے اظہار میں شہریوں نے ریلوے روڈ پر تلاوتِ کلام پاک کا اہتمام کیا۔شہر بھر سے تاجر ، وکلا، صحافی سیاسی و سماجی برادری کے علاوہ طلبا اور دیگر شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔اس پرنور اور باوقار محفل میں قران پاک کے ذکر اذکار سے دل منور ہوۓ تو وہیں شہریوں نے قران مجید سے اپنی سچی اور دلی محبت کا اظہار کیا ۔

قصبہ گجرات میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سویڈش حکومت سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اور سویڈش کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا سنانواں میں بھی ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں انجمن تاجران ، تمام مکاتب فکر کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن حکومت کیخلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے سویڈش سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔