coinpayu

Friday, March 7, 2025

اگر اپ بھی ان لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اج ہی جوائن کریں



 ان لائن پیسے کمائیں سے 


1️⃣ اکاؤنٹ بنائیں


https://shrinkme.io/ref/108811586583795536181


 پر جائیں اور سائن اپ کریں۔



2️⃣ لنک شارٹ کریں


کسی بھی ویب سائٹ یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں۔


 کے URL shortener میں پیسٹ کریں اور لنک کو شارٹ کرلیں۔



3️⃣ لنک کو شیئر کریں


اپنے فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام، ویب سائٹ یا بلاگ پر شارٹ لنک شیئر کریں۔


زیادہ لوگ آپ کے لنک پر کلک کریں گے، تو زیادہ ارننگ ہوگی۔




4️⃣ پیسے کمائیں


جب کوئی شخص آپ کے شارٹ کیے گئے لنک پر کلک کرے گا، تو اسے کچھ سیکنڈز کے لیے ایک اشتہار دکھایا جائے گا۔


اس کے بعد وہ اصل لنک پر پہنچ جائے گا، اور آپ کو اس پر پیسے ملیں گے۔



5️⃣ پیسے نکلوائیں (Withdraw)


جب آپ کی ارننگ $5 یا اس سے زیادہ ہوجائے، تو آپ PayPal، Payoneer، Bitcoin، یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے نکال سکتے ہیں۔



کتنی ارننگ ہوسکتی ہے؟


ہر 1000 کلکس پر $2 سے $20 تک کمائی ہوسکتی ہے، جو ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔


زیادہ ٹریفک والے ممالک (USA, UK, Canada) سے کلکس پر زیادہ پیسے ملتے ہیں۔



زیادہ پیسے کمانے کے ٹپس:


✅ وائرل ویڈیوز، نیوز، اور ٹرینڈنگ مواد کے لنکس شارٹ کریں۔

✅ سوشل میڈیا گروپس اور فورمز میں لنکس شیئر کریں۔

✅ یوٹیوب ویڈیوز کی ڈسکرپشن میں شارٹ لنکس دیں۔

✅ واٹس ایپ اور ٹیلیگرام گروپس میں لنکس شیئر کریں۔


🔥 ابھی شروع کریں اور پیسے کمائیں!

🔗 Join Now

https://shrinkme.io/ref/108811586583795536181

مریم نواز صاحبہ! غریبوں کے بعد بااثر مافیا کے خلاف ایکشن کب ہوگا؟

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سوال: غریبوں کے بعد مافیا کے خلاف ایکشن کب؟

کوٹ ادو کے قریب سنانواں میں قائم فاطمہ کول پاور پلانٹ کے اطراف تجاوزات کی بھرمار نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روڈ کے دونوں کناروں پر بڑے بڑے ٹرالر کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ موٹر سائیکل اور کار سواروں کے لیے سڑک سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں روزے داروں کے لیے یہ صورتحال مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہے، مگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

غریبوں پر کریک ڈاؤن، مگر بااثر مافیا کو چھوٹ؟

حکومت پنجاب کی جانب سے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ غریب ریڑھی بانوں، چھوٹے دکانداروں اور ٹھیلے لگانے والوں کو فوراً ہٹا دیا جاتا ہے، ان کا سامان ضبط کر لیا جاتا ہے، اور ان کی روزی روٹی چھین لی جاتی ہے۔ لیکن جب بات بڑی کمپنیوں اور مافیا کی آتی ہے، تو سب قوانین پس پشت ڈال دیے جاتے ہیں۔



https://shrinkme.io/ref/108811586583795536181

یہاں ایک دلچسپ سوال یہ بھی ہے کہ شوگر مل کا وسیع و عریض علاقہ خالی پڑا ہے، لیکن اس کے باوجود ان ٹرالرز کو عوامی سڑکوں پر کیوں کھڑا کیا جا رہا ہے؟ کیا عام شہریوں کی تکلیف کا کسی کو احساس نہیں؟ اگر عام دکانداروں کی تجاوزات ہٹائی جا سکتی ہیں، تو ان بڑی گاڑیوں اور مافیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی؟

عوامی مشکلات اور حکومت کی ذمہ داری

یہ سڑک عوام کی ملکیت ہے، کسی فیکٹری یا کمپنی کی جاگیر نہیں کہ وہ جب چاہے، اسے اپنی پارکنگ میں بدل دے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقتدار سنبھالتے ہی عوامی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، تو کیا یہ مسئلہ ان کی نظر سے اوجھل ہے؟

روزے دار، معصوم بچے، بزرگ اور عام شہری جو اس راستے سے گزرتے ہیں، انہیں روزانہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نہ ٹریفک پولیس ایکشن لیتی ہے، نہ مقامی انتظامیہ حرکت میں آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ علاقہ قانون سے آزاد ہے اور یہاں صرف طاقتور طبقے کا راج ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے عوام کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز صاحبہ سے عوام سوال کر رہی ہے کہ:

  1. اگر غریبوں کے ٹھیلے اور دکانیں غیر قانونی تجاوزات ہیں، تو یہ بڑے بڑے ٹرالر کیوں نہیں؟
  2. کیا قانون صرف کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے ہے؟
  3. کیا حکومت کی رٹ صرف غریبوں پر چلتی ہے، یا پھر مافیا کے خلاف بھی کوئی کارروائی ہوگی؟
  4. ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کب عملی اقدامات کیے جائیں گے؟

عوام کو امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، تاکہ سڑک کو عوام کے لیے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جا سکے۔

پی ٹی ائی کے رہنما و سنیٹر عون عباس بپی پر مقدمہ درج

 

چولستان میں چنکارہ ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما و سنیٹر عون عباس بپی پر مقدمہ درج۔ مقدمہ تھانہ ڈراور کی حدود میں  محکمہ وائلڈلائف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ 





پولیس رپورٹ کے مطابق عون عباس بپی، جام امان اللہ، ڈاکٹر فیصل ، شمیل مرزا، سردار فہد سمیت 5 نامعلوم افراد بنا نمبر پلیٹ کے دو گاڑیوں میں سوار چولستان کے علاقہ میرن والا میں غیر قانونی شکار کر رہے تھے ، جب محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر وائلڈ لائف ٹیم کو اغوا کرنے اور زبردستی گاڑیوں میں بٹھانے کی کوشش کی،  منت سماجت  کے بعد ملزمان اسلحہ لہرا کر وائلڈ لائف ٹیم کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وائلڈ لائف ٹیم کے مطابق ملزمان کی گاڑیوں میں 5 زبح شدہ چنکارہ ہرن بھی موجود تھے جنھیں غیر قانونی طور پر شکار کیا گیا تھا۔۔ پولیس تھانہ ڈیراور نے وائلڈ لائف افسران کی مدعیت میں پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Wednesday, February 19, 2025

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کر دیا

 مظفرگڑھ/کوٹ ادو 

18فروری 2025( ) 



صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کوٹ ادو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ ویژن ہے کہ صحت کی سہولیات عوام کے گھروں کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں سی ٹی سکین مشین کے نصب ہونے سے اب یہاں کی عوام کو ملتان نہیں جانا پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور کوٹ ادو کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ادویات کی خریداری کا عمل شفاف طریقے سے جلد شروع کی جائیں۔ ایمرجنسی وارڈ میں مانیٹر 24 گھنٹے میں لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ ادو ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کی گنجائش بڑھانے اور ایچ آر کو مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور حسین بخاری، سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس اور مقامی رہنما مسلم لیگ احمد یار ہنجرا بھی موجود تھے۔


Wednesday, February 12, 2025

کروڑ پتی فقیرنی: لاہور کی ایک دلچسپ کہانی

 کروڑ پتی فقیرنی: لاہور کی ایک دلچسپ کہانی


لاہور (ویب ڈیسک) — لاہور کی ایک خاتون جو بظاہر بھیک مانگتی نظر آتی ہے، دراصل کروڑ پتی نکلی۔ یہ خاتون ڈی ایچ اے کے ایک شاندار ڈبل اسٹوری بنگلے میں رہائش پذیر ہے اور اس کے پاس ہنڈا سوک گاڑی، آئی فون 16، اور سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ موبائل جیسے قیمتی اثاثے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ دو اولڈ ایج ہوم بھی چلاتی ہے اور اس کے بچے دنیا کے سب سے مہنگے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔



یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اس خاتون نے خود کو فقیرنی ظاہر کرکے معاشرتی نظرئیے کو چیلنج کیا ہے۔ اس کی کہانی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بعض اوقات ہم جو کچھ دیکھتے ہیں، وہ حقیقت سے کہیں مختلف ہوتا ہے۔


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خاتون فلاحی کاموں میں دلچسپی رکھتی ہے، لیکن اس کے اس رویے پر سوالات اٹھتے ہیں کہ وہ بھیک کیوں مانگ رہی ہے، جبکہ اس کے پاس اتنی دولت ہے۔ کیا یہ ایک حکمت عملی ہے یا پھر کچھ اور؟


اس کہانی نے معاشرتی طبقاتی فرق، دولت کی تقسیم اور فلاحی کاموں کے بارے میں نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس کی حقیقت سے پردہ اُٹھنا ابھی باقی ہے، مگر یہ کہانی یقیناً ایک نیا موضوع بحث فراہم ک

رتی ہے۔


Wednesday, June 26, 2024

کوٹ ادو کے شہر سنانواں میں آن لائن جعلی حکیموں کی بھرمار ،عوام لٹنے لگی

 سوشل میڈیا ،فیس بک اور ویٹس ایپ پر اپنی حکمت کا اشتہارا لگاؤ اور لاکھوں روپے کماؤ کوٹ ادو کے شہر سنانواں میں سوشل میڈیا کے جعلی حکیموں کی بھرمار ،فیس بک پر حکمت کے اشتہارات لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے 



۔سنانواں میں اٹھارہ اٹھارہ سال کے  نوجوان سب کام کاج چھوڑ کر حکیم بنے ہوئے ہیں ۔فیس بک پر پیج بنا کر ،مختلف فرنچائز کے مالکان سے کسی اور کے نام کی سمز لیکر ویٹس ایپ بنائے ہوئے ہیں اور مردانہ کمزوری کی ادویات دھڑلے سے بیچ رہے ہیں ۔سنانواں کے ایک شہری نے اپنی فیس بک پر بڑی مزیدار پوسٹ لگائی ہے ۔



شرمگاہ تنگ کرنے کی ادویات ،عضو تناسل کو بڑا کرنے کی ادویات اور مردانہ کمزوری کی ادویات تھوک پرچون کے حساب سے ان لائن فروخت کی جارہی ہیں ۔

حکمت سے کام وابستہ ایک لڑکے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف حکیموں کی ویڈیوز ڈاون لوڈ کی ہوئی ہے جب کوئی ویریفکیشن کے لئے کال کرتا ہے تو دوسرے موبائل پر ویڈیو چلا کر کسی حکیم کی ویڈیو دکھائی جاتی ہے ۔کسٹمر مطمئن ہوکر میڈیسن کا آرڈر کردیتا ہے ۔اور انگلش ادویات کو رگڑ کر دس بارہ کیپسول بنا کر بھیج دئیے جاتے ہیں ۔اکثر آرڈر 20 سے پچیس ہزار کے بھی ملتے ہیں ۔اج کل حکمت کا کام بہت کم ہوگیا ہے ۔ بہت لوگ آوٹ اف کنٹری کا اشتہارات لگا کسٹمر سے پیسے منگواتے ہیں اور پھر بلاک کردیتے ہیں ۔

ہمارے ساتھ سعودی عرب سے ایک نوجوان نے رابطہ کیا اور اس نے بتایا مجھے شوگر ہے اور مردانہ کمزوری بھی ہے ۔میں نے میڈیسن کے لئے پچیس ہزار روپے بھیجے اور پھر وہ جعلی حکیم مجھے بلاک کرگیا ۔میں نے ایف آئی اے میں متعلقہ بینک ہولڈر کے خلاف درخواست دی ہوئی ہے 

سنانواں میں مختلف نوجوان نے سیکسی کھلونے بیچنے شروع کردئیے ہیں ۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے لیپرڈ اور ٹی سی ایس اکاونٹ ہولڈر کے تمام ڈاکومنٹس کی ویریفکیشن کا مطالبہ کیا ہے

مظفرگڑھ: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب کنارے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں

 ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریائے چناب کے مغربی کنارے پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب کنارے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ فرضی مشقوں  میں سول ڈیفنس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک کے ساتھ ساتھ دیگر فلاہی تنظیموں دوآبہ فائونڈیشن اور  ایف ڈی او  کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے۔  ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 بلاشبہ وہ واحد ادارہ ہے جس کی کار کردگی دیگر اداروں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ ان عملی مشقوں سے ہمیں اپنی استعداد کار کا اندازہ ہوتا ہے جسکی بنیاد پر ہم اپنی کمی کوتاہیوں کو بروقت پورا کر سکتے ہیں۔   اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر نے دیگر اداروں کے کنٹیجنسی پلانز اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ۔  ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں  کو سراہاتے ہوئے  ریسکیورز کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش بھی دی۔ 



ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کو ریسکیو 1122 کی جانب سے  سیلاب کے حوالے سے  کئے  جانیوالے انتظامات اور مظفرگڑھ کے ایسے تمام مکامات کے بارے بریفنگ دی جنہیں سیلابی صورتحال میں زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ، کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی مشق سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ، تیراکی اور غوطہ خوری جیسی عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے  بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے رواں سال میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے جولائی کے آخری ہفتہ میں سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی گئ ہے اور ان مشقوں کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالہ سے آلات اور ریسکیو کی کارکردگی کو جانچنا اور قبل از وقت تیاری کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے درمیان سیلابی صورتحال میں باہمی تعاون کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں خدا نخواستہ سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہماری تیاریاں مکمل ہیں ہم فوری طور پر قبل ازوقت وارننگ جاری کررے ہوئے لوگوں کی فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پرپی ڈی ایم اے سے عرفان سیال، ڈی ایچ او اسلم منہاج، محکمہ تعلیم سے شاہد سیال، ڈسٹرکٹ سیکرٹری آرٹی اے ثنا اللہ ریاض، سول سوسائٹی  سے ناظم بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

کوٹ ادو میں غیرت کے نام پر ایک گھر میں گھس کر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا

 کوٹ ادو میں غیرت کے نام پر ایک گھر میں گھس کر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا،،پولیس کیمطابق جوڑے کو مقتولہ کے بھائی،والد اور شوہر سمیت دیگر اہلخانہ نے قتل کیا.مقتولہ نے ایک سال قبل اپنے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کرواکر گھر سے بھاگ کر دوسری شادی کی تھی.



کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں غیرت کے نام پر ایک گھر میں گھس کر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا.پولیس کیمطابق شازیہ بی بی نے ایک سال قبل ہی گھر سے بھاگ کر اپنے پہلے شوہر تنویر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا،، اور بعدازاں طارق سے پسند کی دوسری شادی کی تھی.شازیہ کے اہلخانہ نے طارق کیخلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا مگر بعدازاں جوڑے کی جانب سے نکاح نامہ ملنے کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی خارج ہوگیا تھا،،خاتون کے نزعی بیان اور اہلخانہ کیمطابق مقتولہ شازیہ بی بی کے بھائی دلاور،والد ہاشم اور سابقہ شوہر تنویر سمیت کئی افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا، واقعے کے بعد دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا ہے،،ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان کیمطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Friday, August 11, 2023

فیس بک سے پیسے کمانے کے پانچ طریقے

 فیس بک سے پیسے کمانے کے پانچ طریقے



کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ فیس بک کو تفریح کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے لئے بھی استعمال کریں۔ جی ہاں۔ آپ فیس بک استعمال کرکے پیسے کما سکتے ہیں آج میں آپ کو بتاؤں گا ان طریقوں کے بارے میں جنہیں استعمال کر کے اپ فیس بک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔


فیس بک اسٹارز

یہ فیچر سب سے پہلے 2021 میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستانی صارفین کے لیے اسے پیش کیا گیا۔


اس فیچر سے کوئی بھی صارف اپنی تصاویر، ویڈیوز، لائیو اسٹریم یا تحریری پوسٹس سے پیسے کما سکتا ہے۔


فیس بک اسٹارز کے لیے صارفین کو اپنا ایک پیج بنانا ہوگاجس پر کم از کم 60 دنوں تک 500 فالوورز کا ہونا ضروری ہوگا۔


اسی طرح ذاتی پروفائل میں پروفیشنل موڈ کو ان ایبل کرکے بھی اس پروگرام کا حصہ بننا ممکن ہے، مگر کم از کم فالوورز کی تعداد 500 ضروری ہے۔


فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور Partner Monetization پالیسیوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹارز پروگرام کے شرائط و ضوابط کو تسلیم بھی کرنا ہوگا۔


ایک صارف اپنے فینز کو اسٹار گول بتا سکتا ہے تاکہ لوگ اس کے مواد پر اسٹارز خرید کر بھیج سکیں۔


ان صارفین کو بینک اکاؤنٹ یا پے پال کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں تاکہ پیسے وہاں جمع ہوسکیں۔


ان اسٹریم ایڈز (In-stream ads)

فیس بک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اشتہارات ہیں اور صارفین بھی اس میں سے حصہ حاصل کر سکتے ہیں۔


عموماً ان اسٹریم ایڈز فیس بک ویڈیوز کا حصہ بنتے ہیں اور اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ایک ایسے فیس بک پیج کو تشکیل دینے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے فالوورز کم از کم 10 ہزار ہوں۔


آپ کے پیج کی ویڈیوز پر گزشتہ 60 دن کے دوران کم از کم 6 لاکھ ویوز کا ہونا ضروری ہے۔


پیج پر کم از کم 5 ویڈیوز کی موجودگی ضروری ہوگی جبکہ کم از کم عمر 18 سال ہونا شرط ہے۔


برانڈ Collabs

اس پروگرام کا حصہ بننا ان اسٹریم ایڈز کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔


بس آپ کو کسی برانڈ سے شراکت داری کرنا ہوگی جس کے عوض آپ کو آمدنی ہوگی۔


اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے کم از کم ایک ہزار فالوورز والے پیج کی ضرورت ہوگی۔


پیج پر کم از کم 15 ہزار پوسٹ انگیج منٹس لازمی ہے جبکہ ویڈیوز کو ایک لاکھ 80 ہزار منٹ تک دیکھا گیا ہو یا 3 منٹ طویل ویڈیوز کے ویوز 30 ہزار منٹس کے ہوں۔


اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے بھی کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے۔


سبسکرپشنز

یہ بھی فیس بک سے آمدنی کا ایک پروگرام ہے جو چند ممالک جیسے امریکا، برطانیہ، جرمنی یا بھارت تک محدود ہے، ان سے باہر دیگر ممالک کے صارفین انوی ٹیشن پر ہی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔


اس پروگرام کے لیے بھی ایک فیس بک پیج کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے کم از کم فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونی چاہیے۔


50 ہزار پوسٹ انگیج منٹس اور ایک لاکھ 80 ہزار منٹس تک ویڈیو ویوز جیسی شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔


فیس بک ریلز

مئی 2023 میں میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے لیے ریلز ویڈیو سے آمدنی کا حصول مزید آسان بنانے کا اعلان کیا تھا۔


اس مقصد کے لیے ایک نئے پروگرام کو متعارف کرایا گیا جس کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والے مختصر ویڈیوز میں مزید اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔


یہ پروگرام کمپنی کی جانب سے آمدنی شیئرنگ کے روایتی طریقہ کار سے کچھ مختلف ہے۔


میٹا نے بتایا کہ نئے ماڈل کے تحت تخلیق کاروں کو ان کی پبلک ریلز ویڈیو کی کارکردگی پر پیسے دیے جائیں گے۔


آسان الفاظ میں صارف کی ویڈیو کو جتنی زیادہ بار دیکھا جائے گا، آمدنی اتنی زیادہ ہوگی، چاہے اس ویڈیو پر اشتہاری آمدنی کم ہی کیوں نہ ہو۔


فی الحال 52 ممالک کے صارفین اس نئے پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں، جن کو چند شرائط بھی پوری کرنا ہوگی، خیال رہے کہ ان ممالک میں ابھی پاکستان شامل نہیں۔


ان صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ انہیں پیمنٹ پروگرام کے لیے مدعو کیا جائے یا ان کا پہلے سے اسٹریم ایڈز (ads) کا رکن ہونا ضروری ہوگا۔


ان صارفین کا ایک پیج ہونا ضروری ہوگا یا نیا پیج بنانا ہوگا یا پروفائلز پر پروفیشنل موڈ ان ایبل کرنا ہوگا۔


ان کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہوگا۔

Wednesday, August 9, 2023

محبوبہ کی انوکھی فرمائش ،نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگادی ،محبوب اور محبوبہ تھانے بند

 دبئی میں لڑکی کیساتھ عشق میں مبتلا ہونیوالا وزیرستان کا نوجوان مظفرگڑھ پہنچ گیا، لڑکی نے شادی کرنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگانے کی انوکھی شرط رکھ دی، نوجوان نے ہیڈمحمد والا کے نزدیک ٹی پی لنک کینال میں چھلانگ لگاکر اپنی محبت کا ثبوت پیش کردیا، مقامی افراد نے نوجوان کو باہر نکال کر پولیس کے پولیس کے حوالے کردیا۔



مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمدوالا کے نزدیک گزرنے والی ٹی پی لنک کینال میں نوجوان نے لڑکی کیطرف سے شادی کرنے کے لیے انوکھی شرط پر چھلانگ لگادی۔ جبکہ نہر میں چھلانگ لگانیوالے نوجوان کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا۔ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی لڑکے حسیب اور ملتان کی رہائشی لڑکی ریحانہ کو سلطان کالونی پولیس ساتھ لے گئی۔ جبکہ لڑکے حسیب کیمطابق لڑکی ریحانہ میرے ساتھ دبئی میں کام کرتی تھی جس نے پاکستان آکر شادی کا وعدہ کیا۔ اور لڑکی نے شادی کرنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگانے کی شرط رکھی تھی جس کیوجہ سے چھلانگ لگائی۔ لیکن اب محبت سے توبہ کرتا ہوں۔ پولیس کیمطابق لڑکا اور لڑکی آپس میں محبت کرتے ہیں۔ جبکہ ٹی پی لنک کینال میں چھلانگ لگانے پر لڑکے کیخلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

Sunday, August 6, 2023

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مسافر ریل حادثے کے باعث ہنگامی طور نواب شاہ روانہ

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مسافر ریل حادثے کے باعث ہنگامی طور نواب شاہ روانہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ریسکیو آپریشن کا خود معائنہ کرینگے



سید مراد علی شاہ زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتالوں میں جائیں گے ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کو امدادی کارروایاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں ایمرجنسی ڈیسک بنا کر مسافروں کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ بحال کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کو ہدایت جاری کی حادثے کے شکار مسافروں کے ورثا کی بھر پور رہنمائی کی جائے سندھ ریسکیو کی ایمبولنسوں کو قریبی شہروں سے بھی لاکر بھی استعمال کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو لیڈیز پولیس اور خواتین پیرامیڈیکل اسٹاف کو جائے وقوع پر بھیجنے کی ہدایت جاری کی ہیں 

عبدالرشید چنا 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

Friday, August 4, 2023

کوٹ ادو سلطان کالونی رات گئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے

 سلطان کالونی میں ڈکیتی کے لیے گھر گھسنے والے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو شہریوں نے پیچھا کرکے پکڑلیا،مبینہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی،،پکڑنے کے بعد تھپڑوں اور ڈنڈوں سے چھترول کرنے کے بعد دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،،


کوٹ ادوکے علاقے سلطان کالونی میں 3 مبینہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر رمضان نامی ایک شہری کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی.اہلخانہ کو پتہ چلا تو مبینہ ڈاکوؤں نے پیچھا کرنے والے افراد پر فائرنگ بھی کی،،اہل علاقہ نے پیچھا کرنے کے بعد 2 مبینہ مسلح ڈاکوؤں کو پکڑلیا،تھپڑوں اور ڈنڈوں سے چھترول کرنے کے بعد دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو تھانہ سنانواں پولیس کے حوالے کردیا گیا،جبکہ ڈاکوؤں کا ساتھی تیسرا مسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،،پولیس کیمطابق پکڑے جانے والے ڈاکوؤں سے تحقیقات اور تیسرے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے.

Saturday, July 22, 2023

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمرا کوٹ ادو اور چوک سرور شہید کا دورہ کیا

 مظفرگڑھ: 21 جولائی 2023(             ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کے ہمراہ کوٹ ادو  اور چوک سرور شہید کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنران کے ساتھ ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا، ممبران امن کمیٹی اور ماتمی جلوسوں ک

 لائسنسداران سے ملاقات کی۔ 



ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور امن قائم کرنا ہم سب سے مشترکہ ذمہ داری ہے، تمام مسالک کے علماء کرام قیام امن کیلئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں، مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں اور مستقل قیام امن کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں اور تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پائیدار قیام امن کیلئے تمام مسالک کے جید علماء اور عوام متحد ہو متفق ہیں جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے علماء کرام مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محرم میں کیے جانے والے سکیورٹی،صفائی ستھرائی،سٹریٹس لائٹس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں محرم الحرام بالخصوص عشرہ میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور سیوریج کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 546 جلوس نکالے جائیں گے جس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ماتمی جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کریں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر تعمیر و مرمت،پیچ ورک مکمل ہو چکا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے کہا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ماتمی جلوسوں اور مجالس میں شامل ہونے والے لوگوں کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے  منتظمین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔