coinpayu

Thursday, July 20, 2023

کوٹ ادو میں ہوٹل مالک کو ضرورت مند بزرگ کو نوکری پر رکھنا مہنگا پڑگیا

 کوٹ ادو میں ضرورت مند بزرگ کو نوکری پر رکھنا ہوٹل مالک کو مہنگا پڑگیا،نوسرباز بزرگ نے نشہ آور چیز کھلاکر ہوٹل مالک سمیت 4 افراد کو بیہوش کیا اور موبائل فونز،موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے لوٹ کر رفوچکر ہوگیا.


کوٹ ادو کے علاقے اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب واقع ہوٹل مالک خادم حسین نے 2 روز قبل ضرورت مند بزرگ کو نان بائی کی نوکری پر رکھا.نوسرباز بزرگ نے کوئی نشہ آور چیز روٹیوں میں ملاکر وہی روٹیاں ہوٹل مالک اور دیگر افراد کو کھلادیں،،ہوٹل مالک سمیت 4 افراد بیہوش ہوئے تو نوسرباز بزرگ انکی جیبوں سے 4 موبائل،موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی رقم لوٹ کر رفوچکر ہوگیا.ریسکیو 1122 نے ہوٹل میں پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی،تھانہ سنانواں نے نامعلوم نوسرباز بزرگ کیخلاف قانونی کاروائی شروع کرکے اسکی تلاش شروع کردی.

No comments:

Post a Comment

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا