coinpayu

Wednesday, June 26, 2024

مظفرگڑھ: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب کنارے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں

 ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریائے چناب کے مغربی کنارے پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب کنارے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ فرضی مشقوں  میں سول ڈیفنس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک کے ساتھ ساتھ دیگر فلاہی تنظیموں دوآبہ فائونڈیشن اور  ایف ڈی او  کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے۔  ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 بلاشبہ وہ واحد ادارہ ہے جس کی کار کردگی دیگر اداروں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ ان عملی مشقوں سے ہمیں اپنی استعداد کار کا اندازہ ہوتا ہے جسکی بنیاد پر ہم اپنی کمی کوتاہیوں کو بروقت پورا کر سکتے ہیں۔   اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر نے دیگر اداروں کے کنٹیجنسی پلانز اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ۔  ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں  کو سراہاتے ہوئے  ریسکیورز کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش بھی دی۔ 



ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کو ریسکیو 1122 کی جانب سے  سیلاب کے حوالے سے  کئے  جانیوالے انتظامات اور مظفرگڑھ کے ایسے تمام مکامات کے بارے بریفنگ دی جنہیں سیلابی صورتحال میں زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ، کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی مشق سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ، تیراکی اور غوطہ خوری جیسی عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے  بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے رواں سال میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے جولائی کے آخری ہفتہ میں سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی گئ ہے اور ان مشقوں کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالہ سے آلات اور ریسکیو کی کارکردگی کو جانچنا اور قبل از وقت تیاری کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے درمیان سیلابی صورتحال میں باہمی تعاون کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں خدا نخواستہ سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہماری تیاریاں مکمل ہیں ہم فوری طور پر قبل ازوقت وارننگ جاری کررے ہوئے لوگوں کی فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پرپی ڈی ایم اے سے عرفان سیال، ڈی ایچ او اسلم منہاج، محکمہ تعلیم سے شاہد سیال، ڈسٹرکٹ سیکرٹری آرٹی اے ثنا اللہ ریاض، سول سوسائٹی  سے ناظم بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا