سوشل میڈیا ،فیس بک اور ویٹس ایپ پر اپنی حکمت کا اشتہارا لگاؤ اور لاکھوں روپے کماؤ کوٹ ادو کے شہر سنانواں میں سوشل میڈیا کے جعلی حکیموں کی بھرمار ،فیس بک پر حکمت کے اشتہارات لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے
۔سنانواں میں اٹھارہ اٹھارہ سال کے نوجوان سب کام کاج چھوڑ کر حکیم بنے ہوئے ہیں ۔فیس بک پر پیج بنا کر ،مختلف فرنچائز کے مالکان سے کسی اور کے نام کی سمز لیکر ویٹس ایپ بنائے ہوئے ہیں اور مردانہ کمزوری کی ادویات دھڑلے سے بیچ رہے ہیں ۔سنانواں کے ایک شہری نے اپنی فیس بک پر بڑی مزیدار پوسٹ لگائی ہے ۔
شرمگاہ تنگ کرنے کی ادویات ،عضو تناسل کو بڑا کرنے کی ادویات اور مردانہ کمزوری کی ادویات تھوک پرچون کے حساب سے ان لائن فروخت کی جارہی ہیں ۔
حکمت سے کام وابستہ ایک لڑکے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف حکیموں کی ویڈیوز ڈاون لوڈ کی ہوئی ہے جب کوئی ویریفکیشن کے لئے کال کرتا ہے تو دوسرے موبائل پر ویڈیو چلا کر کسی حکیم کی ویڈیو دکھائی جاتی ہے ۔کسٹمر مطمئن ہوکر میڈیسن کا آرڈر کردیتا ہے ۔اور انگلش ادویات کو رگڑ کر دس بارہ کیپسول بنا کر بھیج دئیے جاتے ہیں ۔اکثر آرڈر 20 سے پچیس ہزار کے بھی ملتے ہیں ۔اج کل حکمت کا کام بہت کم ہوگیا ہے ۔ بہت لوگ آوٹ اف کنٹری کا اشتہارات لگا کسٹمر سے پیسے منگواتے ہیں اور پھر بلاک کردیتے ہیں ۔
ہمارے ساتھ سعودی عرب سے ایک نوجوان نے رابطہ کیا اور اس نے بتایا مجھے شوگر ہے اور مردانہ کمزوری بھی ہے ۔میں نے میڈیسن کے لئے پچیس ہزار روپے بھیجے اور پھر وہ جعلی حکیم مجھے بلاک کرگیا ۔میں نے ایف آئی اے میں متعلقہ بینک ہولڈر کے خلاف درخواست دی ہوئی ہے
سنانواں میں مختلف نوجوان نے سیکسی کھلونے بیچنے شروع کردئیے ہیں ۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے لیپرڈ اور ٹی سی ایس اکاونٹ ہولڈر کے تمام ڈاکومنٹس کی ویریفکیشن کا مطالبہ کیا ہے



No comments:
Post a Comment
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا