حکومتی امداد ملی نہ ہی راشن ملا، 6 بچوں کے باپ نے لاک ڈائون کے باعث بھوک اور غربت سے تنگ آکر موت کا گلہ لگالیا، بچوں کی طرف سے پانی پی کر روزہ رکھنے پر بیروزگار شخص نے دل برداشتہ ہوکر گندم کی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ نذیر احمد نے لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں فاقوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی جبکہ 40سالہ شخص نذیر احمد غربت اور بیروزگاری کے باعث بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پریشان تھا اور بچیوں کو بھوک اور پانی سے روزہ رکھتے دیکھ کر نذیر احمد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کرنیوالے نزیر احمد کی بیوہ کے مطابق ایک ماہ سے کام بند تھا حکومت کی امداد بھی نہ ملی جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کی ہے جبکہ متوفی نذیر احمد کی بچیوں کے مطابق گھر بھی کرایہ کا ہے ابو سے ہماری بھوک برداشت نہ ہوئی اور گھر کھانے کو کچھ نہیں تھا ابو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے۔ جبکہ پوسٹمارٹم نہ کرانے کے لیے اہلخانہ نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے اہلخانہ کو مجسٹریٹ کو درخواست دینے کے لیے مزاکرات کیے۔
Showing posts with label crona virus. Show all posts
Showing posts with label crona virus. Show all posts
Monday, April 27, 2020
Sunday, April 26, 2020
کروناوائرس ایک ایسی وباء جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ
کروناوائرس ایک ایسی وباء جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ
تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے پیج حرف آخر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔پوری دنیا کے حالات بہت خراب ہیں۔چائنا میں سب سے زیادہ وباء پھیلی ہے۔اور پھر دیگر ممالک میں یہ وباء پھیلتی گئی اور پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستان میں نواں،دسواں ہفتہ چل رہا ہے۔پاکستان میں لاک ڈاؤن کو کمزوز کردیا گیا ہے۔ہمارے دوست احباب اور قوم بھی اس بات کو سیریس نہیں لے رہی۔میں تو بہت زیادہ خوف زدہ ہوں کہیں ہم اس حالت میں نہ چلیں جائیں جیسے دوسرے ممالک گئے ہیں۔میری اپنے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ گھر بیٹھیں،سماجی دوری کو قائم رکھیں،کم ازکم تین سے چار فٹ کا فاصلہ رکھیں،ہاتھ نہ ملائیں،گلے نہ ملیں،نزلہ،کھانسی ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے احتیاط کریں۔کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے،تیاری کے مراحل میں ضرور ہے۔کچھ ممالک وومن ٹرائل کررہے ہیں۔کرونا وائرس کا اس وقت بہترین علاج صرف اور صرف سماجی دوری ہے۔
Dr.sb
مزید پروگرام سننے کے لئے آپ ہمارے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرکے سن سکتے ہیں
https://web.facebook.com/hearfeakhar/videos/3468607429835349/
Subscribe to:
Posts (Atom)


