کروناوائرس ایک ایسی وباء جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ 
تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے پیج حرف آخر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔پوری دنیا  کے حالات بہت خراب ہیں۔چائنا میں سب سے زیادہ وباء پھیلی ہے۔اور پھر دیگر ممالک میں یہ وباء پھیلتی گئی اور پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستان میں نواں،دسواں ہفتہ چل رہا ہے۔پاکستان میں لاک ڈاؤن کو کمزوز کردیا گیا ہے۔ہمارے دوست احباب اور قوم بھی اس بات کو سیریس نہیں لے رہی۔میں تو بہت زیادہ خوف زدہ ہوں کہیں ہم اس حالت میں نہ چلیں جائیں جیسے دوسرے ممالک گئے ہیں۔میری اپنے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ گھر بیٹھیں،سماجی دوری کو قائم رکھیں،کم ازکم تین سے چار فٹ کا فاصلہ رکھیں،ہاتھ نہ ملائیں،گلے نہ ملیں،نزلہ،کھانسی ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے احتیاط کریں۔کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے،تیاری کے مراحل میں ضرور ہے۔کچھ ممالک وومن ٹرائل کررہے ہیں۔کرونا وائرس کا اس وقت بہترین علاج صرف اور صرف سماجی دوری ہے۔

Dr.sb
مزید پروگرام سننے کے لئے آپ ہمارے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرکے سن سکتے ہیں 
https://web.facebook.com/hearfeakhar/videos/3468607429835349/