حکومتی امداد ملی نہ ہی راشن ملا، 6 بچوں کے باپ نے لاک ڈائون کے باعث بھوک اور غربت سے تنگ آکر موت کا گلہ لگالیا، بچوں کی طرف سے پانی پی کر روزہ رکھنے پر بیروزگار شخص نے دل برداشتہ ہوکر گندم کی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ نذیر احمد نے لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں فاقوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی جبکہ 40سالہ شخص نذیر احمد غربت اور بیروزگاری کے باعث بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پریشان تھا اور بچیوں کو بھوک اور پانی سے روزہ رکھتے دیکھ کر نذیر احمد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کرنیوالے نزیر احمد کی بیوہ کے مطابق ایک ماہ سے کام بند تھا حکومت کی امداد بھی نہ ملی جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کی ہے جبکہ متوفی نذیر احمد کی بچیوں کے مطابق گھر بھی کرایہ کا ہے ابو سے ہماری بھوک برداشت نہ ہوئی اور گھر کھانے کو کچھ نہیں تھا ابو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے۔ جبکہ پوسٹمارٹم نہ کرانے کے لیے اہلخانہ نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے اہلخانہ کو مجسٹریٹ کو درخواست دینے کے لیے مزاکرات کیے۔