لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل مزید بہتر و تیز  کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید       ترقی سے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے امید ہے کہ تمام افیسرز اچھی کارکردگی جاری رکھیں گے۔ ایس پی عائشہ بٹ




ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس و ڈولفن اسکواڈ کے گریجویٹ کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز پی کیڈٹ کے ذریعے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگا دیے. پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ہونے والی تقریب میں ایس پی عائشہ بٹ اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم کی شرکت کی۔ پی کیڈٹ کے ذریعے ترقی پانے والے 8 اینٹی رائٹ فورس و 3 ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کو رینک لگائے گئے۔  ترقی پانے والے تمام افسران اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم فل و ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں اور تمام میرٹ پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکٹ ہوئے ہیں۔ رینک لگاتے ہوئے ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا کہ ترقی پانے سے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے امید ہے کہ تمام افیسرز اچھی کارکردگی جاری رکھیں گے۔ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں ترقی ملنا برکتوں میں اضافے کا باعث ہے۔  اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ ترقی میں تعلیم، میرٹ اور پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل مزید بہتر و تیز  کیا جا رہا ہے