coinpayu
Showing posts with label police in ection. Show all posts
Showing posts with label police in ection. Show all posts

Tuesday, April 28, 2020

ماہ رمضان میں تھانہ سنانواں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش دھر لئے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر  ایس ایچ او سنانواں منیراحمد چانڈیہ  کی جانب سے  منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے کاروائی  دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دو کلو سے زائد مقدار میں منشیات  برآمد  کرلی گئی ہے 



ایس ایچ او سنانواں منیراحمد چانڈیہ  کی  جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے کاروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات  برآمد کرلی گئی ہے ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیراحمد چانڈیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کی ہے   دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں  عبدالشکور اور محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور  
ملزمان کے قبضہ سے  علاقوں سے 2 کلو 720 گرام چرس  برآمد کر لی گئی ہے ایس ایچ او سنانواں کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہینگی

Monday, April 27, 2020

لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل مزید بہتر و تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید

  لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل مزید بہتر و تیز  کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید       ترقی سے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے امید ہے کہ تمام افیسرز اچھی کارکردگی جاری رکھیں گے۔ ایس پی عائشہ بٹ




ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس و ڈولفن اسکواڈ کے گریجویٹ کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز پی کیڈٹ کے ذریعے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگا دیے. پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ہونے والی تقریب میں ایس پی عائشہ بٹ اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم کی شرکت کی۔ پی کیڈٹ کے ذریعے ترقی پانے والے 8 اینٹی رائٹ فورس و 3 ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کو رینک لگائے گئے۔  ترقی پانے والے تمام افسران اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم فل و ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں اور تمام میرٹ پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکٹ ہوئے ہیں۔ رینک لگاتے ہوئے ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا کہ ترقی پانے سے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے امید ہے کہ تمام افیسرز اچھی کارکردگی جاری رکھیں گے۔ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں ترقی ملنا برکتوں میں اضافے کا باعث ہے۔  اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ ترقی میں تعلیم، میرٹ اور پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل مزید بہتر و تیز  کیا جا رہا ہے

Sunday, April 26, 2020

مظفرگڑھ۔۔ تھانہ خان گڑھ کی حدود میں 15 سالہ لڑکے کی 9 سالہ لڑکی سے مبینہ بد اخلاقی۔

مظفرگڑھ۔۔ تھانہ خان گڑھ کی حدود میں 15 سالہ لڑکے کی  9 سالہ لڑکی سے مبینہ بد اخلاقی۔


مظفرگڑھ۔۔ تھانہ خان گڑھ کی حدود میں 15 سالہ لڑکے کی  9 سالہ لڑکی سے مبینہ بد اخلاقی۔۔۔ پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا. تھانہ خان گڑھ کی حدود گل والہ بستی مونڈ میں حاجی امام بخش نے کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے. جس کے 15 سالہ بیٹے عثمان نے حسب معمول اتوار کی صبح دکان کھولی. اس دوران بستی کے رہائشی صابر کی 9 سالہ بیٹی دکان پر سودا سلف لینے آئی. جس کو ملزم عثمان نے ورغلاء کر دکان کا شٹر گرا کر دکان کے عقبی حصے میں لے جا کر اس کو زبردست بداخلاقی کا نشانہ بنایا. بچی کے رونے پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور سارا واقعہ علم میں آنے پر ملزم عثمان کو اس کی دکان میں بند کر کے 15 پر کال کردی.جس پر خان گڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی مکینوں نے ملزم عثمان کو سب انسپکٹر امیر نواز خان اور ہیڈ کانسٹیبل ملک ندیم کے حوالے کر دیا. جسے پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ خان گڑھ منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی.