سنانواں (اسپیشل رپورٹر) فوڈ حکام کی ناقص حکمت عملی سنانواں میں آٹے کی قلت عوام مارے مارے پھرنے لگے ڈی سی مظفر گڑھ آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انجینئر کاشف ممتاز گشکوری

تفصیل کے مطابق سماجی رہنما  انجینئر کاشف ممتاز گشکوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سنانواں میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو آٹے کی قلت کا سامنا ہے آٹے کے حصول کیلئے سنانواں کی عوام گزشتہ کئی دنوں سے مارے مارے پھر رہے ہیں آٹا پہلے تو مل نہیں رہا آگر کہیں ملے تو بلیک پر مہنگا مل رہا ہے سیل پوائنٹس پرچند افراد کو دیکھاوے کیلئے آٹا دے کر باقی بلیک مافیہ کو فروخت کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب سنانواں میں آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے علاقائی رضا کارانہ ٹاسک فورس تشکیل دے کر آٹا سیل پوائنٹس پر ان کی ڈیوٹی لگائیں جس سے آٹے کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی۔ آٹا بحران کی وجہ سے کئی گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی سی مظفرگڑھ سے آٹا ذخیرہ کرنے والےبلیک مافیہ کےخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔