coinpayu

Saturday, April 4, 2020

حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی ایس ایم ایس سروس کا اجرا

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر ایس ایم ایس سروس کا اجرا کر دیا گیا۔ضرورت مندوں کے لیے بنائے گئے کیش پروگرام میں ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی کفالت کی جائے گی اور ہرخاندان کو12ہزار روپےملیں گے۔کیش پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس کا
اجرا کر دیا گیا ہے،
 رجسٹریشن کے لیے 8171 پر شناختی کارڈنمبر بغیر اسپیس کے بھیجنا ہوگا۔سرکاری ملازمین کیش پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے اور ڈیٹا سرور سرکاری ملازم کی درخواست مسترد کر دے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کیش پروگرام کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر ایس ایم ایس کیا تو سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی گئی۔وزیراعظم کو پیغام موصول ہوا آپ سرکاری ملازم ہیں احساس ایمرجنسی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے۔مزید ویڈیو میں دیکھیں

No comments:

Post a Comment

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا