سنانواں (نمائندہ اردو نیوز ) مصیبت کی اس گھڑی میں رنگ نسل قومیت سے بالاتر ہو کر سماجی تنظیم اپنے غریب بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. مظفرگڑھ میں ہینڈز کی جانب سے بیواؤں،غریبوں اور معذوروں پر مشتمل 250 خاندانوں میں گھر گھر جاکر راشن بیگز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ہینڈز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ مس سعدیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ہینڈز نے
ایسے گھروں میں راشن پہنچانے کا عزم کیا ہے جو موجودہ حالات کی وجہ سے بےروزگار ہو چکے ہیں اور انہیں اپنے خاندان کی کفالت کرنے میں مشکلات درپیش ہیں مظفرگڑھ میں معذور افراد کی بڑی تعداد موجودہ حالات سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نے انکی دہلیز پر جاکر انہیں راشن فراہم کیا اب تک مظفرگڑھ میں 250 خاندانوں کو آٹا، گھی، دالیں، چاول، صابن ،صرف اور مصالحہ جات کے راشن بیگز تقسیم کئے گئے۔نواحی علاقوں میں ضرورت مند افراد کو تلاش کرکے انکی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔


No comments:
Post a Comment
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط کمنٹ سے گریز کریں۔ورنہ کمٹٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا